11 جولائی 2014 - 12:49
 آپریشن ناقابل اطمینان، کراجی کو فوج کے حوالے کیا جائے

نواز شریف سے کراچی کے تاجروں کی ہوئی ملاقات میں کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران تاجروں اور صنعتکاروں نے کراچی آپریشن پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے اس سب سے بڑے شہر میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے فوج کو طلب کیا جائے۔ تاہم سیاسی قیادت کی جانب سے اس تجویز کو مسترد کردیا گیا۔ تاجروں کے ساتھ گورنر ہاوس میں وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں سندھ کی سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں سندھ کے وزیراعلٰی قائم علی شاہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی ۔ تاجروں کے وفد جس کی سربراہی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبداللہ زکی کررہے تھے، نے اس ملاقات میں کراچی میں فوج کی تعیناتی پر زور دیا، ان کا خیال تھا کہ رینجرز کی قیادت میں جاری آپریشن مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ اس ملاقات کے بعد گورنر ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عبداللہ زکی نے کہا ”ہمیں پختہ یقین ہے کہ مسلسل سیاسی مداخلت اور مصلحتوں کی وجہ سے کراچی آپریشن کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲